خالد لطیف کے خلاف کاروائی مکمل

لاہور(ایم وی این نیوز)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مبنیہ طور پر ملوث خالد لطیف کے خلاف کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ،فیصلہ ایک ماہ بعد سنایا جائے گا۔
آج ہونے والی سماعت میں خالد لطیف کے وکیل نے آج تحریری دلائل میں کاروائی مزید چلانے کی استدعا کرتی ہے جسے ٹر بیو نل نے مسترد کر دیا،ٹربیونل کے مطابق کیس کی کاروائی مکمل ہو چکی ہے اورفیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جسے ایک ماہ بعد سنایا جائے گا۔  
تکنیکی  طور پر تحریری دلائل کے بعد مزید کاروائی ممکن نہیں۔پاکستان سپر لیگ کے موقع پر سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اب تک ایک کرکٹر محمد عرفان کو چھ ماہ کی پابندی کی سزا دی جا چکی ہے جبکہ ایک اور کرکٹر ناصر جمشید انگلینڈ میں موجود ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ کے رابطے میں نہیں آ سکے ہیں۔

,

0 comments

Write Down Your Responses