وزیر داخلہ کی انتہائی اہم پریس کانفرنس میں شہباز شریف بھی ساتھ ہو نگے

اسلام آباد (ایم وی این نیوز )وزیر داخلہ کی جانب سے انتہائی اہم پریس کانفرنس کچھ ہی دیر بعد شروع ہو گئی اور چوہدری نثار اس وقت پنجاب ہاوس میں موجود ہیں جہاں وہ پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد لیگی وزراءبھی پنجاب ہاوس پہنچ گئے ہیں اور تاحال چوہدری نثار کو منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس وقت وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چوہدری نثار کے پاس پنجاب ہاوس میں موجود ہیں ۔نجی نیوز چینل نیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار کی اہم پریس کانفرنس میں شہباز شریف بھی ان کے ساتھ ہو نگے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ تاحال چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسی باتوں سے گریز کر نے کا مشورہ دیا جا رہا ہے جن سے اپوزیشن کو مزید باتیں بنانے کا موقع ملے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses