امریکہ باز رہے ورنہ جوہری حملہ کردیں گے


پیانگ یانگ(ایم وی این نیوز )شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت جاری رکھی تو اس پر جوہری حملہ کر دیا جائے گا۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے ایک عالمی فورم سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی ہمارے ایجنڈے پر آسکتی ہے جس پر پیانگ یانگ انتظامیہ نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا ۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے ہماری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تو ہماری جوہری صلاحیتیں امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گی ۔ واضح رہے کہ سی آئی اے کے ڈاریکٹر نے منعقدہ ایک دفاعی پینل سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ امریکہ کے اقدامات میں جوہری استعداد کے ناجائز استعمال کے حامل ممالک کو روکنا بھی شامل ہوگا۔

0 comments

Write Down Your Responses