پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی مستعفیٰ ہو جاﺅں گا :چوہدری نثار

اسلام آباد(ایم وی این نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اعلان کیاہے کہ وہ پاناما کیس کافیصلہ آتے ہی وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہو جائیں گے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ میر ا دل سیاست اٹھ چکاہے ،سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کے حق میں آتا ہے یا مخالفت میں لیکن فیصلہ آتے ہی میں وزارت اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدوں گا ۔انہوں نے کہا کہ سازش میرے خون میں نہیں ہے ،اگر فیصلہ خلاف آیا تو چٹان کی طرح سب سے آگے ہوں گا لیکن کوئی پوزیشن نہیں لوں گا کیونکہ یہ جو سب پھرتیاں دکھا رہے ہیں انہیں عہدے دیں تاکہ وہ معاملات کو آگے لے کر چلیں ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses