صدر مملکت جمہوری تسلسل کو یقینی بنائیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد(ایم  وی این نیوز) سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیراعظم کو نااہل قراردینے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کریں اور جمہوری تسلسل کو یقینی بنائیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کو حکم دیا ہے کہ بطور وزیراعظم فوری عہدہ چھوڑ دیں اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن ڈی نوٹیفائی کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایک جج فیصلے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا ،وزیراعظم نے غلط معلومات فراہم کیں اور جعلی کاغذات جمع کرانے پر بھی کارروائی ہوگی ۔
دوسری طرف اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ایسے مقدما ت میں اپیل کا کوئی قانون نہیں، نظرثانی اپیل دائر کی جاسکتی ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses