ملتان میں پنچائیت کے فیصلے پر بچی سے زیادتی

ملتان (ایم وی این نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنچائیت کے فیصلے پر بچی سے زیادتی کے جرم میں متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت پر ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ سی سی پی او ملتان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ظلم اور بربریت کی کہانی ہے ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملتان میں انسداد تشدد مرکز میں زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ذمے داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ظلم و بربریت کا پہلا واقعہ سولہ جولائی کی رات جبکہ دوسرا واقعہ 17,18کی رات کو ہوا ۔دوسرے واقعے کی رپورٹ پہلے درج ہوئی جبکہ پہلے واقعے کی رپورٹ 24جولائی کو کاٹی گئی ۔اس دوران پولیس کی جانب سے بھی مجرمانہ غفلت دیکھی گئی ۔اس حوالے سے تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو بہتر گھنٹے میں رپورٹ دے گی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses