وزیراعظم کی نااہلی، ملتان میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم

ملتان (ایم وی این نیوز)پاناما فیصلے میں وزیراعظم کی نااہلی کے بعد ملتان میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم، دو کارکن زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد ملتان میں تحریک انصاف کے کارکن جشن منا رہے تھے جبکہ دوسری طرف حکمران جماعت کے کارکن وزیراعظم کی نااہلی فیصلے کیخلاف مظاہرہ کر رہے تھے اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے جس میں دو کارکن زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے نشتر منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر دونوں جماعتوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا۔
  

0 comments

Write Down Your Responses