سپریم کورٹ کاپہلاحکم عبوری تھا ،اب حتمی فیصلہ آئے گا

لاہور(ایم وی این نیوز)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا پہلا حکم عبوری تھا اب حتمی فیصلہ آئے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں اختلافی نوٹ بھی عبوری ہی ہو گا،اور اگر ایسا ہی ہے تو پھر یہ فئیر ٹرائل کیسے ہو گیا۔صوبائی وزیر کا مزیدکہنا تھا کہ اس میں وزیراعظم کو جرح کے لئے بھی بلایا جا سکتا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کیس کو مزیدلارجر کی بینچ کی طرف جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق کل پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا جو اس ماہ کی 21 تار یخ کو سپریم کورٹ نے محفوظ کیا تھا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses