وزیر اعظم کو نا اہل قرار

اسلام آباد (ایم وی این نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف کو متفقہ طور پر نا اہل قرار دے دیا ہے۔
پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے پاناما کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے متفقہ طور پر وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے 20 اپریل کے فیصلے میں 2 ججز نے وزیر اعظم کو نا اہل کیا تھا جبکہ تین ججز نے مزید تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ مزید تحقیقات کے بعد بینچ کے پانچوں ارکان نے وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses