پی سی بی نیشنل سٹیڈیم کراچی کی آرائش اور مرمت پر ایک ارب روپے خرچ کرے گا

سلام آباد(ایم وی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی آرائش اور مرمت پر ایک ارب روپے سے زائد اخراجات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ایک ارب روپے کے اخراجات اور تعمیراتی کام کے لئے تعمیراتی کمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کرکٹ سٹیڈیم کی مرمت اور آرائش پرایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں ۔پی سی بی کے انتظامات سنبھالتے والے نجم سیٹھی کی خصوصی دلچسپی سے ایک ارب روپے کرکٹ سٹیڈیم پر خرچ ہوں گے ۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر اخراجات بارے ایک ارب روپے کے فنڈز پی سی بی حکام نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد جو کمپنی اس کام کا ٹھیکہ لے گی اس کو گارنٹی کے نام پر 2 کروڑ روپے ڈیپازٹ کرانا ہوں گے یا بنک انشورنس سرٹیفیکیٹ دینا ہو گا ،اس پورے مرحلہ میں شفافیت بھی رکھی جائے گی ۔
تاہم پی سی بی حکام نے ایک ارب روپے خرچ کرنے پر متعلقہ وفاقی وزارت بین الصوبائی کو مکمل اندھیرا میں رکھا ہوا ہے اس حوالے سے جب وزارت بین الصوبائی رابطہ سے رابطہ کیا گیا تو حکام اس بھاری اخراجات بارے مکمل لاعلم تھے ۔

,

0 comments

Write Down Your Responses