نوازشریف کتنے عرصے کیلئے نااہل ہوئے ہیں؟




لاہور(ایم وی این نیوز) سپریم کورٹ نے پانا ما کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوازشریف کو بطور رکن قومی اسمبلی عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تاہم اب سینئر صحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا ہے کہ عدالتی حکم نامے میں وزیراعظم کو تاحیات نااہل نہیں بلکہ موجودہ نشست سے ڈی سیٹ کیاگیا، ، نوازشریف بھی افتخار احمد چیمہ کی طرح دوبارہ الیکشن لڑسکتے ہیں تاہم موجودہ نشست سے وہ ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل’دنیانیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کاکہناتھاکہ نوازشریف آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ، انہیں ایف زیڈای کمپنی کی چیئرمین شپ ظاہر نہ کرنے کے الزام کے تحت عہدے سے ہٹایاگیا ، انہوں نے تنخواہ وصول تو نہیں کی لیکن وہ کمپنی کی جانب سے واجب الادا ہوگئی،یہ بات واضح کرلیں کہ کرپشن کے الزام پر عہدے سے نہیں ہٹایاگیا، بالکل اسی طرح کا کیس مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی منتخب ہونیوالے جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ کا تھا جنہوں نے اگلا الیکشن بھی لڑا، افتخار چیمہ پر الزام تھا کہ اُنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بیگم کابینک اکاو¿نٹ ظاہر نہیں کیا۔ان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کی نااہلی کی مدت کو کوئی ذکر نہیں کیا گیا لہٰذا افتخار چیمہ کی طرح نوازشریف بھی دوبارہ الیکشن لڑسکتے ہیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses