نوازشریف سے پچھلے دو ماہ سے ون ٹو ون ملاقات نہیں ہوئی :چوہدری نثار

اسلا م آباد(ایم وی این نیوز )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ میری نوازشریف سے پچھلے پونے دو ماہ سے ون ٹو ون ملاقات نہیں ہوئی ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے اعلان کیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وہ وزارت اور اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہو جائیں گے اور اس کے بعد کوئی عہدہ نہیں رکھیں گے تاہم اگر ان کی رائے کی ضرورت پڑی تو وہ ایک لیول تک یہ کردار ضرور ادا کریں گے ،انہوں نے کہ پاناما کا فیصلہ خلاف آیا تو وہ چٹان کی طرح نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ان کا کہناتھا کہ سازش میرے خون میں نہیں ہے ،اللہ کرے نوازشریف سرخرو ہوں ،فیصلہ حق میں آیا تو نوازشریف کو مبارک باد دینے کیلئے وزیراعظم ہاوس جاﺅں گا ۔ان کا کہناتھا کہ میری نوازشریف سے پچھلے پونے دو ماہ سے ون ٹو ون ملاقات نہیں ہوئی 

,

0 comments

Write Down Your Responses