پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سٹنگ بنانے والی جعلی فیکٹری پکڑ لی

لاہور(ایم وی این نیوز)انرجی ڈرنکس نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں مگر پاکستان اور بالخصوص لاہور کے نوجوانوں میں سٹنگ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، ہر دوسرا نوجوان سٹنگ کے بوتل ہاتھ میں لئے اس مشروب سے لطف اندوز ہو رہا ہوتا ہے لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوجوانوں کے اس پسندیدہ مشروب کے خلاف سے اہم انکشاف کیا ہے،فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے لاہور کے نواح سے سٹنگ کا جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری پکڑ تے ہوئے اپنے آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے سٹنگ کا جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ہے جہان پر سٹنگ تیار کی جاتی تھی ، فوڈ اتھارٹی کے صفحے پر ریلیز کی گئی ویڈیو میں سٹنگ بنانے کے مراحل کو بھی دکھایا گیا ہے ۔ جعلی رنگوں ، پانی اور کیمیکل سے سٹنگ تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اور ناقص سٹنگ بھیجی جاتی تھی۔فیکٹری سیل کرنے کے علاوہ فوڈ اتھارٹی نے300سے زائد مراکز کو بھی بند کیا ہے جہاں پر یہ جعلی سٹنگ تیار کی جاتی تھی۔

,

0 comments

Write Down Your Responses