ملک میں خطرات کے بادل چھائے ہیں ، قوم کو متحد رکھنا ہوگا : چوہدری نثار


اسلام آباد(ایم وی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید خطرات سے دو چار ہے، چاروں طرف سے ملک کو گھیرا جا رہا ہے اس ملک اور قوم کو متحد رکھ کر اتحاد کا مقابلہ کرنا ہوگا، 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علیٰ خان نے کہا کہ ملک میں شدید خطرے ہیں اور یہ بات ہم 4لوگ جانتے ہیں ان میں سے 2فوج سے ہیں جبکہ2سیاست دان ہیں ، تاہم ان کے نام میں نہیں بتاﺅں گا۔اگر پانامہ کیس کا فیصلہ حمایت میں آتا ہے یا مخالفت میں آتا ہے وزیر اعظم اور پاکستانی سیاست دانوں کو خیال رکھنا ہوگا اور قوم کو متحد رکھنا ہوگا ۔ خطرے کے بادل گہرے ہوتے جا رہے ہیں سیاست دانوں کو قوم کو متحد رکھ کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔جس وقت بنگلہ دیش بنا تھا اس کا الزام یحییٰ خان پر لگاکیوں کہ اس وقت  وہی صدر تھے حالانکہ اس کے پیچھے دیگر محرکات بھی تھے اس لئے قوم کو متحد رکھ کر خطرات کا مقابلہ کریں 

,

0 comments

Write Down Your Responses