سپریم کورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کیپٹن (ر)صفدر کو بھی نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد (ایم وی این نیوز ) سپریم کورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آمدن اور اثاثہ جات میں مطابقت نہ ہونے پرنااہل قراردیدیا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں شامل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دیتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمات قائم کرنے کیلئے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمدن اور اثاثہ جات میں مطابقت نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ دونوں کے خلاف 6ہفتوں کے اندر ریفرنس دائر کیے جائیں جن پر فیصلہ 6ماہ میں دیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز ، صاحبزادے حسن اور حسین نواز کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses