بھارت اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہو گا، شہیرسیالو ی


صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیرسیالو ی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایل او سی پر شرپسندوں کی موجودگی کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر شرپسندوں کی موجودگی کا پروپیگنڈا کررہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا جب کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر آباد لوگوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنائے، آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کی کامیابی میں کشمیری مسلمانوں کی بدقسمتی، ہندو کی چالاکیاں اور سامراجی سازشیں حائل ہیں، جس کی وجہ سے 70 سال سے وہاں آزادی کی کرنیں پھوٹ نہیں پائیں۔شہیرسیالو ی نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کا باب اخوان سے بھی بڑا مضمون ہے۔ اس خونچکاں تاریخ میں کشمیر میں سینکڑوں بے نام قبریں وجود میں آچکی ہیں اور ان میں مدفون بارے معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا گوکہ آج بھی وہاں گولی کا مقابلہ پتھر سے ہورہا ہے مگر برہان وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں کی بے چینی میں اضافہ اور موت کا خوف ختم ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں تحریک آزادی اور بھارت سے نفرت نیچے تک سرایت کر چکی ہے۔

شہیرسیالو ی نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ نائن الیون کے بعد اگرچہ پاکستان کیلئے حالات مشکل ہوئے ہیں اور پاکستانی حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کشمیریوں کا الحاق پاکستان کی بجائے خودمختاری پر یقین بڑھتا جارہا ہے، مگر اس کے باوجود کشمیریوں کی واحد امید پاکستان ہی ہے اور وہ ایک فریق کی حیثیت سے پاکستان کے کردار کو بالکل اسی طرح دیکھنا چاہتے ہیں جیسے ہندوستان نے بنگلہ دیش کیلئے کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور جلد وہ آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے۔

,

0 comments

Write Down Your Responses