وزیراعظم کااحتساب کوئی سازش ہے نہ انتقام


لاہور (ایم وی این نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا حکمرانوں کی عالمی طور پر ڈکیتیاں پکڑی گئی ہیں، وزیراعظم کے بچنے کا کوئی امکان نہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا وزیراعظم کااحتساب کوئی سازش ہے نہ انتقام ،نواز شریف کے ایک ایک جرم کی تفصیلات سامنے آ رہے ہیں ،جو جعلسازی کرے گا وہ جیل جائیگا،اب تو ایک اور صاحب کا اقامہ سامنے آ گیا ہے ،پی پی رہنما نے کہا سیاسی احتجاج یا ریلی سے کسی کونہیں روکا جا سکتا،پاک پتن میں ہمارے ساتھیوں کےخلاف مقدمے درج کئے گئے، عدلیہ ہمارے رہنماﺅں اور کارکنوں کوہراساں کرنے کا نوٹس لے،"گونوازگو"کی تحریک کووسعت دیں گے۔ان کا کہنا تھادہشتگردی پھرجڑپکڑرہی ہے،سکیو رٹی فورسزنے دہشتگردی کےخلاف قربانیاں دیں،پیپلزپارٹی متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses