لاہور میں8سال سے اشتہاری گرفتار

لاہور(ایم وی این نیوز)لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری منظور عرف نور ی بٹ گرفتار کر لیا ۔ملزم کے سر کی قیمت پنجاب حکومت نے 2لاکھ رکھی تھی پولیس کے مطابق ملز م قتل کے مقدمے میں اشتہار تھا۔ ملزم نے آٹھ سال قبل بھتہ نہ دینے پرباٹا پورمیں دکاندار حبیب کو قتل کر دیا تھا ۔ملزم کو شاہدرہ کے علاقے سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses