پنجاب حکومت نے لاہور میں 4ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے لئےبڑی رقم جار ی کر دی

لاہو ر (ایم وی این نیوز ) صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ور کنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے لئے 12 ارب 62 کروڑ88لاکھ 65ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔ 
تفصیل کے مطابق پی اینڈ ڈی نے جن 4ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع لاہور میں 60 بستروں پر مشتمل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے قیام (ترمیمی) کیلئے 53 کروڑ 16 لاکھ 24 ہزار روپے، ضلع لاہور میں بیدیاں روڈ پر قائم ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے توسیعی پروگرام کیلئے 71کروڑ 79 لاکھ 46 ہزار روپے، لاہور میں چوہان کالونی سنگھ پورہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی، سیوریج سسٹم، پی سی سی اور ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے 50 کروڑروپے اور رینیوایبل انرجی ڈویلپمنٹ سیکٹر انویسٹمنٹ پروگرام (ترمیمی) کیلئے 10 ارب 87 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار روپے شامل ہیں۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران بھی شریک تھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses