پاکستان ہاکی فیڈریشن نےاولمپک 2016 کےلئے ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر صلاح الدین نے اولمپک 2016 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں شہناز شیخ کو ٹیم کا کوچ اور محمد عمران کو ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نوازاحمد، زوہیب، ارسلان عادل، امجد، علی شان، محمد دلبر، عمربھٹہ، رضوان سینیر، اظفریعقوب، محمد عرفان، راشد محمود، وقاص شریف، شفقت رسول، رضوان جونیر اور کاشف شاہ شامل ہیں۔واضح رہے قومی ہاکی ٹیم 15 جون کوبرسلز روانہ ہوگی جہاں اولمپک 2016 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی۔

0 comments

Write Down Your Responses