ایمرجنسی اداروں کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے ، سوئی گیس دفترسرگودھا روڈ میں، موک ایکسر

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام ایمرجنسی اداروں کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے موک ایکسرسائز سوئی گیس دفترسرگودھا روڈ میں منعقد ہوئی جس میں فرضی دھماکہ کرکے امدادی کارروائیوں کے لئے مختلف ایمرجنسی محکموں کا رد عمل ٹائم نوٹ کیا گیا۔ڈی او بلڈنگز عبدالخالق،ڈی اوفنانس محمد انوراورایڈمن آفیسر ڈی سی او آفس ریاض حسین انجم نے موک ایکسرسائز کی نگرانی کی جبکہ ڈی او سول ڈیفنس چوہدری اصغر علی کے علاوہ دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔موک ایکسرسائز میں ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد،ایلیٹ فورس وسپیشل برانچ کا عملہ سراغ رساں کتوں کے ہمراہ جائے وقوع پر سب سے پہلے پہنچا۔سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکوارڈ کو جائے حادثہ اور اس سے ملحقہ جگہ کی سکریننگ کے دوران ایک ہینڈ گرنیڈ ملا جسکو عملہ نے ناکارہ بنادیا۔فائربریگیڈ اور فائر سروسز کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیاجبکہ فیسکو اور سوئی گیس نے کنکشنز بحال کئے۔مشاہداتی افسران کے مطابق ایمرجنسی اداروں کا رسپانس ٹائم دو سے 10منٹ تھا

0 comments

Write Down Your Responses