آر یوجے ضلع قصور میں تنظیم سازی کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے

ُپتوکی (رپورٹ ٹی اے خاں) ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن نے کہا ہے کہ آر یوجے ضلع قصور میں تنظیم سازی کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے اور انشاء اللہ پندرہ روز کے اندر رکنیت سازی مکمل کر لی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکنیت سازی کے حوالے سے قائم آرگنائزنگ کمیٹی کے چیرمین چوہدری محمد یوسف کی رہائش گاہ پر منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے تنویر اسلم خاں ، میاں جاوید اقبال، منیر احمد ساقی، رانا فضل رسول، حاجی محمد رمضان اور چوہدری رفاقت علی نے بھی خطاب کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses