سرگودھا پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

سرگودھا(ایم وی این نیوزبیورورپورٹ) ڈی پی او سرگودھاراجہ بشارت محمود کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 2عورتوں سمیت 36 مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے احمد حیات سکنہ پکھووال ، تھانہ جھاوریاں پولیس نے مسماۃ نسیم بی بی سکنہ کوٹ پہلوان، مصری خان سکنہ کوٹ پہلوان، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے بشیر احمد سکنہ جالپ، تھانہ کوٹمومن پولیس نے احسان الحق سکنہ کوٹمومن، محمد عرفان سکنہ چک8جنوبی، تھانہ عطاء شہید پولیس نے مسماۃ سائرہ بی بی سکنہ چک39 جنوبی، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد عمران سکنہ چک65 شمالی، زاہد سکنہ ماڑی، تھانہ صدر پولیس نے رزاق سکنہ ماڑی لک، سکندر سکنہ چک85 شمالی، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے وقاص سکنہ چک7 شمالی، بشیر سکنہ چک6 شمالی، محمد تصور سکنہ چاوہ، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے آصف سکنہ پرانا بھلوال، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد اعظم ، محمد ظفر سکنائے ہمایوں والا فیصل آباد ، محمد سرفراز عرف سارو سکنہ چک30 جنوبی ، محمد صفدر سکنہ ماڑی، محمد یونس سکنہ چک16 شمالی، بخت عرف بختو سکنہ سالم، اصغر سکنہ کوہلیاں ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے فاروق سکنہ بلاک25 سرگودھا، بھٹو سکنہ چیمہ کالونی، تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد ریاض سکنہ چک119 شمالی، تھانہ اربن ایریا پولیس نے شہباز ، عامر شہزاد ، محمد صفدر سکنائے کلورکوٹ، محمد اسلم سکنہ ریلوے اسٹیشن لالیاں، تھانہ کینٹ پولیس نے محمد عدنان سکنہ ساہیوال، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے فیضان سکنہ چک40 شمالی، تھانہ سٹی سرگودھا پولیس نے محمد ارشد سکنہ اشتیاق آباد، شاہد اکرم سکنہ بلاک22 سرگودھا، واجد سکنہ لک موڑ، صادق سکنہ بلاک12 اور قیصر عباس سکنہ نور پور تھل کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے

0 comments

Write Down Your Responses