شہر کی خستہ حالی ،صفائی کے فقدان اور پینے کے گندے پا نی کی فراہمی کے خلاف کیمپ مقامی پی پی رہنماء کی تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر ختم

سنجھورو (رانا وقار حسین)سنجھورو کے شہری نور دین شیخ اور محمد اسلم کی سربراہی میں گذشتہ کئی روز سے شہر کی خستہ حالی ،صفائی کے فقدان ،بد امنی اور پینے کے گندے پا نی کی فراہمی کے خلاف احتجاج جاری تھا دوروز قبل احتجاجی کیمپ لگایا گیا ۔ احتجاجی کیمپ میں موجود شہریوں نے الزام عائد کیا کہ TMOسنجھورو شہر کی صفائی اور دیگر مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہا اگر کوئی شہری شکایت کے لئے جاتا ہے تو اس کی داد سننے والا کوئی نہیں ہوتا اور عوام TMOآفیس کے چکر کاٹ کا تھک جاتے ہیں ۔TMAسنجھورو انتظامیہ کے ہتک آمیز روئے کی وجہ سے یہ احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔ شہر میں مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ہر دوسرا شخص ملیریا کا شکار ہو چکا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے فیومیگیشن نہیں کرائی گئی ۔شہر کی تمام گلیوں میں کچے کے ڈھرلگے ہوئے ہیں۔ اور نکاسی آب کی نالیاں ابل رہی ہیں جبکہ واٹر سپلائی کے پانی میں نالیوں کا گندہ پانی شامل ہو کرنلکوں میں آ رہا جس کی وجہ سے متعدد شہری پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں دوسری جانب TMOسنجھورو کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔TMOسنجھورو سے متعدد بار ان مسائل کے حل کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی تدارک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں نے مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔کیمپ کے تیسرے روز مقامی پی پی پی رہنماء فدا حسین ڈیرو اور چودھری عاصم نے احتجاجی کیمپ کادورہ کیا اور کیمپ میں موجود شہریوں نور دین شیخ ، محمد اسلم اور دیگر سے شہر کے مسائل سنے اور احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لئے مزکرات کئے ۔ مقامی رہنماؤں کی جانب سے شہر کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی اور موقع پر انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئیں جس کے بعد کامیاب مزاکرات کی بناء پر شہریوں نے احتجاج ختم کیا کر دیا۔

0 comments

Write Down Your Responses