شتہاری منیر احمدکے 12سالہ بھتیجے نوید اور جمشید نے 3ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ جس سے ریڈنگ پارٹی کا سربراہ سب انسپکٹر عالم شیر زخمی ہو گیا

وہاڑی ( بیورورپورٹ)مبینہ اشتہاری کی گرفتاری کے لئے جانے والی ٹیم پر 12سالہ لڑکے کی 6ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ سب انسپکٹر شدید زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرادیا گیا پولیس نے اشتہاری اور اس کے 12سالہ بھتیجے کو گرفتار کر کے پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا بتایا جاتا ہے کہ 109/WBکا منیر احمد مختلف قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں چشتیاں ،کہروڈپکااور وہاڑی پولیس کو مطلوب تھا جس پر تھانہ مترو کے سب انسپکٹر عالم شیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبری پر اس کی گرفتاری کیلئے ریڈکیا تو ابھی پولیس پارٹی شتاب گڈھ کے قریب پہنچی تو اشتہاری منیر احمدکے 12سالہ بھتیجے نوید اور جمشید نے 3ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس سے ریڈنگ پارٹی کا سربراہ سب انسپکٹر عالم شیر زخمی ہو گیا جسے DHQہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے پولیس نے 2اشتہاریوں منیر احمد اور اس کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا گیا ہے زخمی سب انسپکٹر عالم شیر نے بتایا کہ اسے مخبری ہوئی کہ مقدمہ نمبر 787/12 زیر دفعہ 302 کا اشتہاری منیر احمداپنے گھر آیا ہوا ہے جس پر ریڈ کر کے منیر احمد کو گرفتار کر لیا تھا کہ نوید اور جمشید نے ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کر دی اور وہ زخمی ہو گیا ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی خطرے سے باہر ہے تھانہ مترو میں گرفتار 12سالہ نوید نے بتایا کہ وہ اپنی بھینی پر موجود تھے کہ جہاں اس کا چچا منیر احمد دوسرے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ اچانک اس کے چیخنے چلانے کی آواز آئی اور وہ سمجھا کہ ڈاکو آ گئے ہیں جس پر اس نے فائرگ کر دی جس سے سب انسپکٹر زخمی ہو گیا انہوں ے دانستہ ایسا نہ کیا ہے پولیس تھانہ مترو نے نوید ،جمشیداور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 57/14 زیر دفعہ /353/ /186/324/148/149/7ATA درج کر لیا ہے

0 comments

Write Down Your Responses