تھانہ سٹی پتوکی کاا شتہاری مجرموں ،ناجائز اسلحہ ، منشیا ت اور سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم

ُپتوکی (رپورٹ ٹی اے خاں) تھانہ سٹی پتوکی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام رسول کی اشتہاری مجرموں ،ناجائز اسلحہ ، منشیا ت اور سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم ۔24اشتہاری مجرم گرفتار ،پسٹل شراب اور دیگر سامان برآمد ۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی کی خصوصی ہدایت پر ASIغلام رسول نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قتل ، ڈکیتی ، لوٹ مار اور دیگر مقدمات میں ملوث پولیس کو مطلوب 24اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضے سے چار پسٹل 30بور،250بوتل شراب اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے تمام ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔

0 comments

Write Down Your Responses