حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے

ُپتوکی (رپورٹ ٹی اے خاں) حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل حل کروانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے مسلم لیگ ن کے سٹی صدر پرویز اقبال بٹ ، عمران شاہد بٹ، مدثر بٹ، مرزا سجاد بیگ ایڈووکیٹ، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ، تنویر اسلم خاں، آصف سعید، چوہدری یوسف، ارشد گولڈن ، حاجی محمد اسلم اور شیخ ندیم اصغر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے مگر بعد عناصر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں سیوریج سسٹم پر کام ہورہا ہے اور پائپ لائن مکمل ہوتے ہی سڑکوں اور بازاروں کی تعمیر کا کام مکمل کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پتوکی ملانوالہ بائی پاس اور بھٹی ہوٹل چوک کی طر ف لاکھوں روپے کی لاگت سے گیٹ تعمیر کرنے کا کام بھی جاری ہے ۔ انشاء اللہ ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کر کے عوام کی سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ۔ کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پتوکی میں ترقیاتی کام کروانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں

0 comments

Write Down Your Responses