پاکستان پوسٹ حکام نے ڈاکخانہ جات میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز نمائندہ خصوصی) پاکستان پوسٹ حکام نے ڈاکخانہ جات میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں پاکستان پوسٹ حکام نے کرپشن کیسز کی تحقیقات کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔واضح رہے کہ جنوبی پنجاب سرکل میں 1388کرپشن کیسز کی تحقیقات محکمانہ سطح پر جاری ہے ۔جوکہ متعدد سفارشوں کے باعث سرد خانہ کے نظر ہو گئے ہیں کیونکہ کرپٹ عناصر با اثر ہونے کی وجہ سے انکے خلاف ایکشن نہیں ہورہا ہے ۔شہریوں رانا کاشف ،طارق اقبال ،ندیم ،شبیر شاہ ،محمد سرور ،راؤ آصف و دیگر نے اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکخانہ جات میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو روکنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے 

0 comments

Write Down Your Responses