جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

لاہور ( انویسٹی گیشن ٹیم) ڈی آئی جی لاہور  کے مطابق جوہر ٹاؤن کے سیکٹر ای ون میں گزشتہ رات کے کسی پہر نامعلوم افراد زاہد نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے، جنہوں نے کند آلے کی مدد سے زاہد، ان کے دو چھوٹے بھائی، دو خواتین اور 8 سے 12 سال کے درمیان 3 بچوں کو قتل کردیا۔
پولیس اور فورنسک ٹیموں نے مکان کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ دلخراش واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ نظر آتا ہے تاہم حتمی طور پر کوئی بھی بات تفتیشی عمل آگے بڑھنے پر ہی کی جاسکتی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses