پتوکی اور گردونواح میں قصابوں کی من مانیاں

پتوکی (رپورٹ ٹی اے خاں) پتوکی اور گردونواح میں قصابوں کی من مانیاں ایک تو پانی ملا گوشت فروخت کرتے ہیں اور اوپر سے ریٹ بھی زیادہ لگاتے ہیں ویٹرنری ڈاکٹروں نے آنکھیں بند کر لیں شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی پھول نگر، سرائے مغل اور حبیب آباد میں قصاب ایک تو پانی ملا ناقص گوشت فروخت کرتے ہیں اور دوسرا ریٹ بھی سرکاری ریٹ سے کہیں زیادہ لگاتے ہیں پانی ملا ناقص گوشت کھانے سے لوگ ہیپاٹائٹس سی جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں قصاب جانور سلاٹر ہاؤس میں ذبح کرنے کی بجائے گلیوں اور بازاروں میں سرعام کرتے ہیں جس سے سکول جانے والے بچے خون دیکھ کر خوف اور وحشت کا شکار ہوتے ہیں گلیوں اور بازاروں میں گندگی اور بدبو پھیلتی ہے جس سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ویٹرنری ڈاکٹروں نے نہ جانے کیوں اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے وہ ان قصابوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری طور پر قصابوں کے خلاف کاروائی کی جائے

0 comments

Write Down Your Responses