مضر صحت اورزائد قیمت پرگوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائی،74ہزارروپے جرمانہ

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)مذبحہ خانہ کے باہر جانورذبحہ کرنے،مضر صحت اورزائد قیمت پرگوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف بھرپور کارروائی ، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹرحیدر علی خاں،اسسٹنٹ کمشنرزانڈرٹرینرز فرح دیبہ،عفت النساء اور سنبھل پر مشتمل خصوصی ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ مختلف مقامات پر قصابوں کی دکانوں کو چیک کرتے ہوئے مجموعی طور پر16قصابوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جن میں 13کو74ہزارروپے جرمانہ اور3کومضر صحت گوشت فروخت کرنے پر گرفتارکرکے حوالہ پولیس اور ان کے قبضہ سے 400کلوگرام گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ٹائپ کے قصاب گلزار،امجد اور ککوانہ پلی کے علی حسن کو حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف گوشت فروخت کرنے پر گرفتار جبکہ ڈی ٹائپ کے قصاب محمد سلیم،شہزاد،عقیل،ستیانہ روڈ کے محمد اسلم،عبدالستار،محمد ارشد،غلام مصطفیٰ،مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں قصاب محمد علی،شاہد ندیم،شبیر حسین اور جڑانوالہ روڈ پر باقر علی،اختر اور شاہد حسین کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اورمقررکردہ سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے کی پاداش میں جرمانہ کیا گیا۔

0 comments

Write Down Your Responses