بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیرا ہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع

سرگودھا(ایم وی این نیوزبیورورپورٹ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیرا ہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے ۔ کنٹرولر امتحانات محمد اقبال نے بتایاہے کہ امتحانات کیلئے ڈویژن بھر میں 209 امتحانی مراکز تشکیل دےئے گئے ہیں او رپرائیویٹ امیدواروں کو رول نمبر سلپس ان کے دےئے گئے پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں ۔ جبکہ ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے ادارہ میں بھجوائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پہلی دفعہ امید وار اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولر امیدوار پارٹ ون او رٹو چودہ سے بیس فروری تک جبکہ پارٹ ون کے امیدوار 25 فروری سے پانچ مارچ کے دوران بورڈ کی ویب سائٹ سے سادہ کاغذ پر اپنی رول نمبر سلپس کا پرنٹ لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ پرائیویٹ امیدواروں پارٹ ون ٹو کیلئے چودہ سے 25 فروری اور پارٹ ون کے امیدواروں کیلئے یکم سے پانچ مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے اور امید وار آن لائن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses