اے آر وائی چینل کے دفتر کے باہر سے باہر سے دیسی ساختہ بم بر آمد

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) اے آر وائی چینل کے دفتر کے باہر سے باہر سے دیسی ساختہ بم بر آمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
اے آر وائی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر موٹرسائیکل کے پارکنگ ایریا میں دیسی ساختہ بم کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پہنچ گئے اور بم کو ناکارہ بنا دیا ۔ گزشتہ روز بھی کراچی میں ’’آج نیوز‘‘ کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ ’’وقت ٹی وی‘‘ چینل کے باہر سے بھی دستی بم برآمد ہوا تھا۔

0 comments

Write Down Your Responses