سنی تحریک خواتین ونگ کا ویلنٹائن ڈے کے خلاف احتجا جی مظاہرہ

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) سنی تحریک خواتین ونگ کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کے خلاف یوم حیاء منایا گیا ۔ویلنٹائن ڈے منانے پر سرکاری سطح پر پابندی لگائی جائے ۔ام حبیب قائد سنی تحریک صاحبزادہ محمد بلال سلیم قادری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی سنی تحریک خواتین ونگ کی جانب سے ویلنٹائن ڈے منائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،سنی تحریک کی جانب سے یوم حیاء منایا گیا، مظاہر ہ کی قیادت خواتین ونگ کی رہنما ام حبیب نقشبندیہ ،رباب ملک، باجی زرینہ قادری،ودیگر نے کی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ام حبیب نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلامی تہذیب کے خلاف فحاشی و عریانی کو عام کرنے کے لئے منظم سازشیں کررہے ہیں ، نام نہاد ماڈرن ازم کا وا ویلا کرنے والے انگریزوں کے غلام ہیں اسلام واحدمذہب ہے جس نے عورت کو باوقار مقام دیا ہے ورنہ قبل اسلام جو ظلم و ستم خواتین سے کیا جاتا تھا اس کو یاد کرنے سے آج بھی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ویلنٹائن ڈے کے نام پر اسلامی معاشرہ کو خراب کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سنی تحریک خواتین ونگ کی جانب سے آج خدمت مرکز منیر آباد مدرستہ للبنات غوثیہ قادریہ غلام محمد آباد،مدرستہ للبنات سید آباد، مدرسہ اللبنات ستانہ روڈشریف پورہ ، مدینہ ٹاؤن ودیگر تحصیلوں میں یوم حیاء کے حوالے سے خصوصی تقاریب منعقد کی گئی جس میں خواتین ونگ کی ضلعی صدر محترمہ عائشہ صدیقہ، نور العین قادری، شبانہ قادری، مسز رمضان مصطفائی ،باجی شبنم رانا آپا حمیدہ وٹو، ودیگر نے خواتین کے حقوق اور پردہ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دئے ۔

0 comments

Write Down Your Responses