فائنل میں جنوبی افریقا اور پاکستان آمنے سامنے

دبئی(انویسٹی گیشن ٹیم) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے بگ تھری کے تیسرے چوہدری آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے ،جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرام اور وکٹ کیپر بلے باز کلیڈ فورڈین کے درمیان 105 رنز کی شراکت قائم ہوئی، مارکرام 45 اور فورڈین نے 74 رنز اسکورکئے ، جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45ویں اوورز میں 150 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے 6 اور کوربن بوچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں بگ تھری کے دوسرے چوہدری انگلینڈ کو شکست دی تھی اور یکم مارچ کو فائنل میں جنوبی افریقا پاکستان کے مدمقابل ہوگا۔

0 comments

Write Down Your Responses