کنوگرورزکے ساتھ ہونے والی زیادتی میں وفاقی حکومت بھی برابرکی شریک

سرگودھا(ایم وی این نیوزبیورورپورٹ) کنوگرورزکے ساتھ ہونے والی زیادتی میں وفاقی حکومت بھی برابرکی شریک ہے اس لیے کہ اس نے کنوکی فصل پیداکرکے ملک کوکثیرزرمبادلہ فراہم کرنے والوں کے لیے کچھ نہیں کیابلکہ ان کوکنوفیکٹریوں کے رحم وکرم پرچھوڑکرمکمل چپ سادھ لی ۔ان خیالات کااظہارشباب ملی کے صدر میاں یاسرعلی گجرنے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں کہاکہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے استحصالی طبقے نے ہمیشہ کسانوں کااستحصال کیاہے ۔حکومت میں موجودبڑامگرمچھ طبقہ زراعت کومکمل طورپرتباہ کرنے پرتلہ ہواہے۔جماعت اسلامی اس اہم موقعے پراپنے کسان بھائیوں کوتنہانہیں چھوڑے گی۔زراعت ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور موجودہ حکمران اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے اس کوختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses