امیر عبداللہ کو شباب ملی کے صدر نامزد

سرگودھا(ایم وی این نیوزبیورورپورٹ) پی پی 34 میں امیر عبداللہ کو شباب ملی کے صدر نامزد کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ضلعی صدر شباب ملی میاں یاسر علی گجر نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شباب ملی نوجوانوں کو اس طرح کی تربیت میں لانا چاہتی ہے کہ وہ پاکستان مستقبل میں ایک مسلمان کی حیثیت سے اپنا کردار ہی ادانہ کریں بلکہ کلمہ کی بنیاد پر بننے والا پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بننے میں اپنا کر دار بھی ادا کر یں کیو نکہ نظام اسلامی دنیا میں نافذ کر کے ہی اللہ کی خوشنودی اور انسانی خدمت کے تقاضے پورے ہو سکتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ امیر عبداللہ اپنی تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے۔

0 comments

Write Down Your Responses