افغان صدر حامد کرزئی نے سیکیورٹی معاہدہ پر دستخط نہ کئے تو افغانستان سے نیٹو فورسز کا مکمل طور پر انخلا

واشنگٹن(انویسٹی گیشن ٹیم) نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسین نے دھمکی دی ہے کہ اگر افغان صدر حامد کرزئی نے سیکیورٹی معاہدہ پر دستخط نہ کئے تو 2014 کے بعد افغانستان سے نیٹو فورسز کا مکمل طور پر انخلا مکمل کرلیا جائے گا۔نیٹو سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ہی کرزئی حکومت کے مفاد میں ہے ، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں 2014 کے بعد نیٹو فورسز کا ایک فوجی بھی افغانستان میں نہیں رہے گا جبکہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں کیا جائے گا۔آندرے راسموسین نے کہا کہ حامد کرزئی کے سیکیورٹی معاہدہ پر دستخط نہ کرنے کی صورت میں اگر ضرورت پڑی تو نئے منتخب ہونے والے صدر سے اس معاہدہ پر دستخط کرا لئے جائیں گے جبکہ کئی صدارتی امیدواروں نے کامیابی کی صورت میں معاہدہ پر دستخط کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر بارک اوباما نے افغان ہم منصب کو فون کر کے سیکیورٹی معاہدہ پر دستخظ نہ کرنے کی صورت میں مکمل طور پر نیٹو افواج کے انخلا کی دھمکی دی تھی۔

0 comments

Write Down Your Responses