موجودہ وفاقی حکومت ملک میں قیام امن کے لئے امریکی جنگ سے علیحدگی گا اعلان کرے

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راؤ شعیب احمد نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت ملک میں قیام امن کے لئے امریکی جنگ سے علیحدگی گا اعلان کرے ۔ حکمران قیام امن کے لئے سنجیدہ نظر نہیں آرہے ۔حکومت اپنی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی کرے ۔جب تک حکمران امریکی ڈکٹیشن پر اپنی مالیسیاں مرتب کرتا رہے گا تب تک ملک وقوم خانہ جنگی میں مبتلا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاشرے کے ہر طبقے کو فعال کر کے حکمرانوں کو مذاکرات کی پالیسی اپنانے پر مجبور کردیا جبکہ اس سے پہلے حکمران مذاکرات پر راضی نہیں تھے ۔عمران خان ملک و قوم کی خدمت اور کرپٹ نظام تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور پوری قوم عمران خان پر اعتماد کرتی ہے 

0 comments

Write Down Your Responses