پنجاب حکومت کا کچن گارڈننگ پروگرام عوام میں تازہ سبزیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے

وہاڑی( بیورورپورٹ)مسلم لیگی راہنماء میاں آصف خورشید نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کا کچن گارڈننگ پروگرام عوام میں تازہ سبزیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے وہاڑی کے دفتر کے باہر محکمہ زراعت وہاڑی کی طرف سے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت آٹھ مختلف سبزیوں کے بیج رعایتی نرخوں پرفروخت کرنے کے سٹال کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد اصابر ، ڈی او زراعت صفدر علی چودھری ، ڈی ڈی او زراعت راؤ محمد اشفاق، ڈی او ماحولیات رانا صفدر ، ٹی ایم او وہاڑی میاں محمد اظہر جاوید ، جنرل سیکریٹری انجمن تاجران راؤ خلیل احمد، زراعت افسران مہر ریاض ، قمر محمود ، شاہد علی ، عبدالغفور ،محمد اسحاق، محمدشاد علی شہباز، اور فیلڈ اسسٹنٹ مشرف جاوید بھی موجود تھے۔میاں آصف خورشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف آلودگی سے پاک تازہ سبزیاں گھریلو پیمانے پر کاشت کرنے کا عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے محکمہ زراعت کے ماہرین سے مختلف سبزیوں کے عمدہ بیج تیار کرائے گئے ہیں جنہیں گھریلو پیمانے پر کاشت کرکے نہ صرف تازہ سبزی حاصل کرنا بلکہ اس سے گھریلو اخراجات میں بھی کمی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس سال صوبہ بھر میں آٹھ سبزیوں کے بیج کے 50ہزار پیکٹ 50روپے فی پیکٹ قیمت کے ساتھ مہیا کررہی ہے جو محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ، زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں اور یہ پیکٹ پانچ مرلہ اراضی پر کاشت کئے جا سکتے ہیں البتہ شہری یہ بیج گھروں میں گملوں ، لکڑی کے کریٹوں ، خالی بوریوں میں مٹی بھر کر بھی کاشت کر سکتے ہیں شہریوں کی راہنمائی کے لیے ہدایت نامہ بھی اس پیکٹ میں فراہم کیا گیا ہے۔چودھری صفدر ڈی او زراعت نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں اس سال2ہزار پیکٹ فروخت کئے جائینگے جس کے لیے زراعت دفاتر میں117سیل پوائنٹ قائم کئے گئے ہی

0 comments

Write Down Your Responses