گلے کے پھندے اقامت دین کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے

سرگودھا(ایم وی این نیوزبیورورپورٹ) گلے کے پھندے اقامت دین کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی پی پی 35محمد اشرف باجوہ اور ناظم بیت المال محمد حفیظ صدیقی نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کو اس لئے بے گناہ پھانسی دی گئی کہ انہوں نے کلمہ حق اور پاکستان کی بقاء کیلئے آواز بلند رکھی اور انہوں نے پھانسی کا پھندا قبول کر لیا لیکن جابر حکمرانوں کے آگے سرنگوں نہ ہوئے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی ملک سمیت دنیا بھر میں کلمہ حق بلند کرنے اور اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ کا دیا ہوا نظام قائم کر نے کیلئے جو جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے یہ ایک لاکھ جو بیس ہزار پیغمبروں کی سنت ہے۔ اس سنت کو جاری رکھنے کیلئے جو بھی تکالیفیں آئیں ہم صبرو استقامت سے برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے جماعت کے کارکنوں کو ہدایت دی ہیں کہ 2014میں لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ لوگوں کو دین حق کی دعوت ہی نہیں دینی بلکہ ان افراد کو جماعت کے ساتھ شامل ہو کر اقامت دین کیلئے جدوجہد میں شامل کرنا ہے 

0 comments

Write Down Your Responses