حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت و صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز نمائندہ خصوصی) حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت و صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سٹی امیر راؤ محمد آصف مکرم نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث قومی معیشت تباہ اور صنعتوں کا پہیہ جام ہوچکا ہے ۔پی آئی اے ،اسٹیل ملز و دیگر قومی اداروں کی نجکاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں کریں گے ۔اس سے پہلے بھی جن اداروں کی نجکاری کی گئی اس سے قومی معیشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ ملک و قوم کو نقصان ہوا اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کی قومی سلامتی اور خود مختاری و آزادی کو شدید خطرات لا حق ہیں ۔امریکی غلامی سے نکلے بغیر قومی سلامتی اور تحفظ کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا ۔بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کر کے انتشار پھیلا رہا ہے ۔ملک میں معاشی انقلاب اور خود انحصاری کے لئے ایک منظم سیاسی جدوجہد اور تحریک کی اشد ضرورت ہے

0 comments

Write Down Your Responses