ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کڈنی سنٹر کے قیام کے منصوبے میں پیش رفت،مریضوں کو عنقریب جدید طبی سہولیتں میسر آئیں گی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کڈنی سنٹر کے قیام کے منصوبے میں پیش رفت جاری ہے جس کی بدولت گردے و مثانے کے مریضوں کو عنقریب جدید طبی سہولیتں میسر آئیں گی۔ کڈنی سنٹر کے لیے دستیاب وسائل کے علاوہ طبی مشین کی فراہمی کے لیے کمیونٹی کی بھی معاونت حاصل ہے جس میں صنعتکاروتاجر برادری خصوصی دلچسپی لے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ایوان صنعت و تجارت کے نمائندہ وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کے بعد حکومت پنجاب کی طرف سے صوبائی وزراء اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز پر مشتمل اعلیٰ سطحی ٹیم نے فیصل آباد کا دورہ کر کے مختلف عوامی مسائل اور صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا تھا۔ اس اجلاس کے دوران کڈنی سنٹر کے قیام کے منصوبے پر بھی غورو خوض کیا گیا جس کے نتیجہ میں حکومت پنجاب نے اجلاس کی کارروائی کو منظور کرتے ہوئے کڈنی سنٹر کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses