گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش کے سلسلے میں پودوں کی افزائش کے لئے موسم بہار کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے،ڈی سی او نورالامین مینگل

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)کینال روڈ پرگرین بیلٹس کی تزئین وآرائش کے سلسلے میں پودوں کی افزائش کے لئے موسم بہار کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اس ضمن میں رواں موسم میں مختلف اقسام کے آرائشی،سایہ داراور دیگر پودوں کی بوائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔یہ ہدایت ڈی سی او نورالامین مینگل نے گٹ والا سے عبداللہ پور چوک تک کینال روڈکے دونوں اطراف میں گرین بیلٹس کی تیاریوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ایم ڈی (پی ایچ اے)عاشق ڈوگر،ڈی ایم ڈی واسا چوہدری شوکت اوردیگرافسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ڈی سی او نے کہا کہ کینال روڈ پر چارحصوں میں تقسیم کی گئی ساندل بار،پکی ماڑی،لائل پوراورفیصل آباد انکلیوز کی باقاعدہ تھیم کے تحت تزئین وترقی کے لئے منصوبہ بندی کے مطابق مجوزہ پودوں کافوری بندوبست کریں جن کی اس موافق موسم میں تیزرفتاری سے ترتیب واربوائی مکمل کی جائے۔انہوں نے صنعتی وکاروباری تنظیموں کی طرف سے کینال روڈکے بعض حصوں کی گرین بیلٹس کی تزئین وترقی کی ذمہ داریوں میں پی ایچ اے کے افسران کو بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان منصوبوں کے لئے زمین کی تیاری میں مزید مشینری اورافرادی قوت میں اضافہ کریں

0 comments

Write Down Your Responses