سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے تجاویز اور ٹریفک مسائل کے اندارج کے لئے سینٹرزقائم کردئیے گئے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے تجاویز اور ٹریفک مسائل کے اندارج کے لئے سینٹرزقائم کردئیے گئے ہیں شہری دل کھول کر ٹریفک مسائل اور تجاویز درج کروائیں جن پر بھرپور اور فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔عوامی آراء ٹریفک پولیس کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور نے کیمپس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک بہاؤ کی بہتری اور ٹریفک مسائل کوشہریوں کے نقطہ نظر سے جاننے کے لئے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس عوام دوست اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ کیمپس ہیں۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پریہ کیمپس زرعی یونیورسٹی چوک اور گھنٹہ گھر میں لگائے گئے ہیں جن پر شہریوں نے پہلے روز ہی بھرپورتجاویز درج کروائی ہیں۔سی ٹی او نے نہ صرف ان تمام تجاویز کا ذاتی طور پر جائزہ لیا بلکہ ان پر فوری متعدد احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ان کیمپس پر مخصوص قسم کے پرفارمے رکھے گئے ہیں جن پر شہریوں کے نام،موبائل نمبرز اور تجاویز/شکایات کے کالم بنائے گئے ہیں جن پر شہری خود تجاویز درج کررہے ہیں۔ان تمام اندراجات کا روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ اور ایکشن لیا جارہا ہے ۔سی ٹی او نے امید ظاہر کی ہے کہ شہری ان کیمپس میں بھرپور تجاویز آئندہ بھی درج کروائیں گے اور اس سے ٹریفک نظام میں مثبت تبدیلی لائی جاسکے گی

0 comments

Write Down Your Responses