امریکی صدر کے معاشقے کا تازہ ترین اسکینڈل گلوکارہ نیونسی کے ساتھ منظر عام پر

پیرس(انویسٹی گیشن ٹیم) امریکی صدر براک اوباما کا ستارہ اسکینڈلز کے حوالے سے آج کل کچھ زیادہ ہی گردش میں ہے اور ان کا ایک کے بعد ایک معاشقہ منظرعام پر آ رہا ہے امریکی صدر کے  معاشقے کا تازہ ترین اسکینڈل گلوکارہ نیونسی کے ساتھ منظر عام پر آیا ہے۔
امریکی صدر براک اوباما اور سپر اسٹار سنگر بیونسی کے معاشقے کا بھانڈا پھوڑنے والے فرانسیسی صحافی پاسکل روسٹین کا کہنا تھا کہ براک اوباما اور بیونسی کے درمیان معاشقے کی خبر واشنگٹن پوسٹ کی زینت بنے گی اور امریکا میں اس پر ضرور بات ہو گی تاہم امریکی اخبار نے اس قسم کی کسی بھی خبر سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاسکل روسٹین نے ہی فرانسیسی صدر نکولس ہالینڈی اور جولی گیٹ کے معاشقے کی خبر کا بھانڈا پھوڑا تھا جبکہ امریکی صدر براک اوباما کا اس سے قبل جنوبی افریقی صدر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کے موقع پر ہالینڈ کی وزیراعظم ہیلی تھامنگ کے ساتھ بھی معاشقے کی خبر منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد امریکی خاتون اول مشعل اوباما اور براک اومابا کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی گردش کرنے لگی تھیںَ

0 comments

Write Down Your Responses