تمام اضلاع میں غیر اعلانیہ آپریشن شروع کرکے پولیس افسران کے بین الاضلاعی تبادلے کردیئے جائیں۔

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے اس لئے صوبے بھر میں غیر اعلانیہ آپریشن کیا جانا چاہئے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغاسرج درانی کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان کے مطالبات پورے نہیں کرسکتی اس لئے انہیں مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوتے نظر نہیں آرہے، شمالی وزیرستان سے کراچی تک پیش آنے والے حالیہ دہشت گرد واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد ہر جگہ موجودہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی ابتر صورتحال ہے، وزیراعلی سندھ کو مشورہ دیا ہے کہ تمام اضلاع میں غیر اعلانیہ آپریشن شروع کرکے پولیس افسران کے بین الاضلاعی تبادلے کردیئے جائیں۔

0 comments

Write Down Your Responses