جھمرہ کھڑریانوالہ روڈ کے قریب پو لیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک ،دوسرا اسلحہ سمیت گرفتار

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) 2ڈاکوؤں نے جھمرہ کھڑریانوالہ کینال روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نعمان ولدطارق محمد 192ت پ کو روکنے کی کوشش کی ،موٹر سائیکل سوار کے شور مچانے پر بسم اللہ پولیس چوکی تھانہ جھمرہ کے اے ایس آئی محمد اسلم نے مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکو بھاگتے ہوئے کماد کے کھیت میں داخل ہو گئے جس پر کماد کے کھیت کو گھیرا ڈال لیا گیا ،ایس ایچ او جھمرہ انسپکٹر مظہرالحق اور دیگر نفری بھی موقعہ پر پہنچ گئی تو کماد کی فصل سے فائر کی آواز آئی ،جب پولیس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد فائر والی جگہ کا معائنہ کیا ۔تو وہا ں پر ایک شخص مردہ پڑا تھا جس کے سر میں گولی لگی تھی ،اور قریب ہی 9mm گولاک پسٹل موجود تھا ،قریب ہی چھپے ہوئے دوسرے ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کر لیادورانِ تفتیش گرفتار ڈاکو نے اپنا نام یاسین ولد نذر علی قوم لودھی عالمگیر روڈ شیخوپورہ بتلایا ۔جبکہ ہلاک ہو جانے والے ڈاکو کا نام شانی پکی ماڑی تتلے عالی معلوم ہوا ۔گرفتارڈاکو نے متعدد ورداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses