غفلت برتنے پر ایس او دلبر مہر پولیس اسٹیشن، ایک سب انسپیکٹر اور ہیڈ محرر تھانہ معطل

میرپورخاص (ایم وی این نیوز بیورورپورٹ) غفلت برتنے پر ایس او دلبر مہر پولیس اسٹیشن، ایک سب انسپیکٹر اور ہیڈ محرر تھانہ معطل کردئے گئے۔ تفصلات کے مطابق چند روز قبل رہزنی میں ملوث روپوش ملز بنام محمد اسلم راجپوت، جوکہ تھانہ دلبر مہر سے فرار ہوگیا تھا اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص جام ظفر اللہ دھاریجو نے ایس او دلبر مہر پولیس اسٹیشن اللہ ورایو ھنگورو، سب انسپیکٹر علی نواز ھنگورو اور ہیڈ محر تھانہ پرکاش کو معطل کردیا ہے، اور مزید محکمہ کاروائی کا حکم دے دیا۔ جبکہ ایس ایچ او غریب آباد پولیس ا سٹیشن رجب علی کھلوڑو کو ایس ایچ اور دلبر مہر پولیس ا سٹیشن تعینات کردیا گیا جبکہ سب انسپیکٹر کنور سنکھ کو ایس ایچ اور غریب آباد تعینات کردیا گیا۔ 

0 comments

Write Down Your Responses