مصر کے شہر سینائی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

قاہرہ(انویسٹی گیشن ٹیم) مصر کے شہر سینائی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
 مصری فوج نے تصدیق کی ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر سینائی میں گر کر تباہ ہوا جس میں سوار 5 اہلکار ہلاک ہوگئے، جس علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا وہ اخوان المسلمون کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر طیارہ گرنے کی وجہ معلوم  نہیں ہوسکی تاہم  اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لئے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses